شر انگیز

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - بدی یا فساد پیدا کرنے والا، شری، شریر، مفسد۔  کہتے اس آب شر انگیز کوہیں آج بشر کہ یہ روغن ہے سرِ آتش شرِّ خناس      ( ١٨٥٠ء، دیوان ذوق، ٣٢٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'شر' کے بعد فارسی مصدر 'انگیختن' سے صیغۂ امر 'انگیز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔